Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لیبا کشتی حادثے میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

لیبا کشتی حادثے میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں
February 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) لیبا کشتی حادثے میں جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں،میتیں جدہ سے سعودی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ لائی گئیں ۔

جاں بحق 11 پاکستانیوں کی میتیں شام 4 بجے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا ئیں گئیں ۔ میتیں سعودی ایئر لائنز کی پرواز ایس وی 722 کے ذریعے پہنچائی جائیں گی۔

میتیں لواحقین کےحوالگی کیلئے دفترخارجہ نے دو افسران کو ذمہ داری سونپی ہے ۔ اکرام الحق ، محمد قاسم بیگ ، ولید اکرم، مرزا غلام فرید، تنزیل الرحمان ، محمد عزیز، لقمان علی، کاشف جمیل، عظمت بی بی، مظہر حسین اور فرحام علی کی میتیں آج لائی جائیں گی ۔

ماجد حسین اور محمد لقمان کی لاشیں کچھ دن بعد روانہ کی جائیں گی ۔