لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر نیب کا چھاپہ

کراچی ( 92 نیوز ) نیب نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر سے اہم دستاویزات حاصل کر لیں ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے لیاقت قائم خانی کے انکشافات پر ان کی دوسری بیوی کے گھر پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران ملزم لیاقت قائم خانی کو بھی ہمراہ لایا گیا جب کہ نیب ٹیم پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز بھی ساتھ لائی ۔
نیب ٹیم نے لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر سے اہم دستاویزات حاصل کیں ، نیب نے لیاقت کے فرنٹ مینوں کی چھان بین بھی شروع کر دی ہے ، نیب کے مطابق پارکس کی ازسرنو تعمیر کے جن کمپنیوں کو ٹھیکے دیے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔