لیاقت آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ ، چار افراد زخمی

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں چار افرادز خمی ہو گئے ۔
کراچی میں لیاقت آباد کے ایف سی ایریا کے قریب دو گروپوں کے کارکنوں میں معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی جس کے بعد نوبت فائرنگ تک آگئی ، فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد میں ایک راہگیر بھی شامل ہے ، فائرنگ اشفاق نامی سیاسی کارکن نے کی جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں۔