Friday, September 30, 2022

لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع

لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع
اسلام آباد(92نیوز)لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع ہے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی عزیر بلوچ کے حوالے سے مثبت اشارہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاعات ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو  چند روز قبل دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ۔ لیاری گینگ وار کے  ملزم سے اہم شخصیات کے حوالے سے انکشافات بھی منظر عام پر آئیں گے ۔ ملزم کراچی میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرے گا توقع ہے کہ عزیر بلوچ سے تحقیقات میں صولت مرزا جیسے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ سکتے ہیں ۔ عزیر بلوچ سے متعلق وزیر داخلہ نے بھی مثبت انداز میں اشارہ دے دیا ہے ،جنکا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کہیں بھاگا نہیں ہماری دسترس میں ہے ،اس حوالے سے جلد پیشرفت سے آگاہ کیا جائیگا۔