Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیاری پولیس مقابلہ: ایم پی اے واجہ کریم داد کے قاتل سمیت گینگ وار کے دو ملزم ہلاک

لیاری پولیس مقابلہ: ایم پی اے واجہ کریم داد کے قاتل سمیت گینگ وار کے دو ملزم ہلاک
October 13, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس مقابلوں میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے کے قاتل سمیت گینگ وار کے دو ملزم مارے گئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ لیاری کلری اور چاکیوڑاہ میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وارکے 2 کارندے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم زوہیب کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے اور وہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے واجہ کریم داد کے قتل میں ملوث تھا جبکہ دوسرے ملزم محمود کا تعلق بابالاڈلا گروپ سے تھا اور وہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ کے قریب پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔