Saturday, October 1, 2022

لیاری میں پانی کے بحران سمیت تمام مسائل حل کریں گے ، بلاول بھٹو

لیاری میں پانی کے بحران سمیت تمام مسائل حل کریں گے ، بلاول بھٹو
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں پانی کی قلت سمیت  تمام مسائل حل کرنے  کا وعدہ کر لیا۔ چاکیواڑہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  یاری میں پانی سمیت تمام مسائل حل کریں گے، عوام کوروٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ ہے۔ انتخابی ریلی  کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری کے لوگوں نے پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، پھر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو کامیاب کرا کر وزیراعظم بنایا ، میں بھی اپنے پہلے الیکشن کیلئے ساتھ مانگنے آیا ہوں ۔ بلاول بھٹو چاکیواڑ سے چیل چوک پہنچے تو سماں بندھ گیا، ہاتھ ہلایا، کارکنوں کا جوش و خروش بڑھایا۔اس موقع پر جیالوں کے نوجوان قائد کا کہنا تھاکہ مشکل وقت گزر گیا ہے،اب لیاری والوں کیلئے سمندر بھی پانی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے، جو وعدہ کیا  وہ نبھاوں گا۔ بلاول بھٹو لیاری کی انتخابی مہم کے پہلے دن کے اختتام پر واپس بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔