Friday, December 2, 2022

لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4ملزم ہلاک

لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4ملزم ہلاک
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس سے مقابلے میں چار ملزم مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چارملزم ہلاک ہو گئے۔ ملزموں سے دو ایس ایم جی رائفلز اور چار دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے تھا اور وہ متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ کھارادر میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈکیتی کے الزام میں سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔