Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لگتا ہے نوازشریف حکومت کی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے ، بلاول بھٹو

لگتا ہے نوازشریف حکومت کی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے ، بلاول بھٹو
January 7, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے ۔ بلاول بھٹو نےکہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف حکومت کی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ   کیا کسی بھی وفاقی وزیر نے  بلوچستان کادورہ کیا؟ ۔ کیا وفاقی حکومت کو ذرا بھر بھی پرواہ ہے کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بلوچستان اسمبلی میں ایک بھی رکن اسمبلی نہیں اس حوالےسے پیپلز پارٹی پر کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا جا سکتا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی بغاوت قومی سطح تک جاتی دکھائی دیتی ہے۔