Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لکی مروت، 5 سالہ بچہ اغواء کے بعد قتل، لاش کھیتوں سے ملی

لکی مروت، 5 سالہ بچہ اغواء کے بعد قتل، لاش کھیتوں سے ملی
January 23, 2018

پشاور(92 نیوز) لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ننھا پھول مسل دیا گیا ۔ پانچ سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں بچے کے اغواء اور قتل کا واقعہ سامنے آ گیا ۔
پانچ سالہ ننھے روحیل کو چند روز قبل گھر کے سامنے سے اغواء کیا گیا ۔ اہل خانہ کی تلاش کے بعد روحیل کی لاش کھیتوں سے ملی ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کو گلے میں رسی سے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ۔ بچے پر جنسی تشدد کے حوالے سے تاحال شواہد نہیں ملے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
واقعہ کو چار روز گزر گئے تاحال ملزم پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا ۔ ننھے روحیل کے اہل خانہ انصاف کےلئے دہائی دے رہے ہیں ۔