Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لکی مروت،پاسپورٹ آفس کے جنریٹر کیلئے چندہ جمع کیا جانے لگا

لکی مروت،پاسپورٹ آفس کے جنریٹر کیلئے چندہ جمع کیا جانے لگا
September 17, 2018
لکی مروت( 92 نیوز)صرف ڈیم کیلئے ہی چندے کی ضرورت نہیں بلکہ ریجنل پاسپورٹ آفس لکی مروت کے جنریٹر کوچلانے کیلئے بھی چندے کی ضرورت پڑگئی۔ نئے پاکستان کی تبدیلی لکی مروت میں بھی نظرآنے لگی ہے۔ ڈیم کیلئےچندے کے بعد جنریٹر کے پٹرول کیلئے بھی چندہ جمع کیاجاتاہے ۔ پاسپورٹ آفس لکی  مروت کے جنریٹر کے پٹرول کیلئے عوام نے چندہ جمع کرنا شروع کر دیاہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث دفتر کا تمام کام ٹھپ ہو جاتا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ جنریٹر اسی صورت چلایا جاتا ہے جب پٹرول کیلئے عوام چندہ جمع کرتے ہیں۔ جنریٹر کیلئے ڈیزل کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔