Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لکڑی، کوئلے اور معدنی ایندھن سے جلنے والے چولہے دل کیلئے نقصان دہ

لکڑی، کوئلے اور معدنی ایندھن سے جلنے والے چولہے دل کیلئے نقصان دہ
August 31, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دوسری وجوہات کے علاوہ لکڑی، کوئلے اور معدنی ایندھن سے جلنے والے چولہے بھی دل کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔ سیاہ کاربن، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بعد انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والا دوسرا اہم ترین کیمیائی مادہ ہے جو ایسا ہی ایندھن جلانے سے پیدا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے چین میں کی گئی تحقیق میں 52 برس اوسط عمر کی 280 خواتین پر تجربات کیے گئے۔ چین میں آبادی کا بہت بڑا حصہ معدنی ایندھن، لکڑی اور کوئلے کے چولہوں پر کھانا بناتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایسے چولہے استعمال کرنے والی خواتین میں دل کے امراض کی شرح دوسری خواتین سے کہیں زیادہ تھی۔ ان خواتین کو ہوا کے نمونے جمع کرنے والے آلات پہنائے گئے تھے جن کے ذریعے ہوا میں موجود کاربن کے ذرات کے جانچ کی گئی جنہیں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر خیال کیا جاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ان خواتین میں بلڈپریشر کی سب سے اہم وجہ سیاہ کاربن تھا۔ محققین نے دیکھا کہ سیاہ کاربن میں پانے جانے والے آلودہ مادے خواتین میں بلڈ پریشر اور عارضہ قلب سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں۔ دیگر چولہوں کے مقابلے میں سیاہ کاربن پیدا کرنے والے چولہوں کی وجہ سے انسانی صحت پر دوگنا زیادہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی ہائی وے کے قریب دو سو میٹر فاصلے کے اندر رہنے والوں میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرات ہائی وے سے زیادہ فاصلے پر رہنے والوں سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں اور اس کی وجہ بھی گاڑیوں کے ایندھن سے خارج ہونے والا سیاہ کاربن ہے۔