Tuesday, November 29, 2022

لڑکی کے لمبے بالوں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

لڑکی کے لمبے بالوں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

کورڈوبا ( 92 نیوز ) یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں  لیکن اس لڑکی کی حد سے زیادہ لمبی زلفوں نے تو دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔

لڑکی نے لمبی گھنی زلفوں کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی ہے ۔

ارجنٹائن کے شہر’کورڈوبا‘سے تعلق رکھنے والی17 سالہ  ایبریل لورینزاٹی نامی لڑکی10 سال سے اپنے بال بڑھارہی ہے۔

وہ اپنےبالوں کی نشوونما کےلیے خاص جڑی بوٹیاں بھی استعمال کرتی ہے۔