Wednesday, October 5, 2022

لڑکیوں سے زیادتی کا کیس ، گرفتار میاں بیوی کے زیر استعمال ہینڈی کیم، اور دیگر اشیا برآمد

لڑکیوں سے زیادتی کا کیس ، گرفتار میاں بیوی کے زیر استعمال ہینڈی کیم، اور دیگر اشیا برآمد
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں لڑکیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے گرفتار میاں بیوی کے زیر استعمال ہینڈی کیم، ہارڈ ڈسک اور دیگر اشیا برآمد کر لی گئی ہیں۔ راولپنڈی پولیس لائن میں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی فیصل رانا کا ایس ایس پی انویسٹگشن  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبہ سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے میاں بیوی پر مشتمل گینگ سے متعلق تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت ہوئی ہے ۔ ملزمان سے برآمد ہونے والا کیمرہ لیپ ٹاپ، موبائل پنجاب فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی فیصل رانا کہتے ہیں معاملے پر ایف آئی اے سے معاونت لی جارہی ہے۔ ملزم انتہائی شاطر ہے ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتا تھا۔ سی پی او راولپنڈی نے بتایا صادق چوک اور واہ کینٹ میں پولیس مقابلے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رواں سال فروری میں پولیس ناکے پر ملزم نے فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا جبکہ واہ کینٹ میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی کو  شہید کرنے والے اشتہاری کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔