Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لڑائی جھگڑے کے ملزموں کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش

لڑائی جھگڑے کے ملزموں کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش
April 17, 2015
لاہور(92نیوز)لڑائی جھگڑے کے ملزموں کی ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہونے کی کوشش مدعی پارٹی نے ناکام بنا دی جس کے بعد ملزم اور مدعی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ملک عدیل اور کاشف سہیل کے خلاف آٹھ افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے اوران پر کتے چھوڑنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ ملزموں نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں آج وہ پیش ہوئے لیکن لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے ان کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کاشف اورعدیل پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے لگے تو مدعیوں نے پکڑلیا ۔ اسی پکڑدھکڑ میں ملزموں اور مدعی پارٹی نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی اور خوب مارا پیٹا۔ معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے پولیس آگے بڑھی تو ایک ملزم بھاگ نکلا تاہم پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ پر اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس بعد ازاں دونوں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر لے گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔