Saturday, July 27, 2024

لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ،اہل خانہ کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ،اہل خانہ کی قوم سے دعاؤں کی اپیل
August 8, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبعیت ایک بار پھر بگڑ گئی ، سانس کی تکلیف کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا  ۔ اہل خانہ نے قوم سے حنیف محمد کے لیے دعا کی درخواست کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ کے پہلے اسٹار بیٹسمین حنیف محمد کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے زندگی کی اننگ کو جاری رکھنے کی کوشش کررہے ہیں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا حنیف محمد کو پیر کی صبح  سانس لینے میں تکلیف ہوئی تو ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ۔ اہل خانہ نے قوم سے ان کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کردی۔ مایہ ناز بیٹسمین حنیف محمد کو کریز پر سب سے زیادہ طویل اننگ کھیلنے کے ساتھ ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔