Saturday, July 27, 2024

لٹل ماسٹر حنیف محمد نجی ہسپتال میں داخل ،علاج معالجہ کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی

 لٹل ماسٹر حنیف محمد نجی ہسپتال میں داخل ،علاج معالجہ کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی
July 31, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا جبکہ ان کے علاج کے اخراجات وفاقی حکومت ادا کریگی ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ کے پہلے اسٹار بیٹسمین حنیف محمد کو خرابی صحت کی بناء پر کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا  ۔ حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی طبعیت ہفتے کی رات کو خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ان کے والد کی علاج میں مدد فراہم کرے لٹل ماسٹر نے بھی حکومتی شخصیات سے فون نا اٹھانے کا شکوہ کیا ۔ دوسری طرف وزیر اعظم نوازشریف نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعا لیٰ لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد  کو جلد صحت یاب کرے ۔کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں  حنیف محمد کی خدمات لائق تحسین   ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کر کٹ لیجنڈ کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت  برداشت کرے گی۔ اور ان  کےعلاج میں  کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔