Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معجزہ رونما ... چھ منٹ بعد لٹل ماسٹر کے دل کی دھڑکن بحال ہو گئی

معجزہ رونما ... چھ منٹ بعد لٹل ماسٹر کے دل کی دھڑکن بحال ہو گئی
August 11, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان کے لیجنڈ بلے باز لٹل ماسٹر حنیف محمد کے دل کی دھڑکن بحال ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز کراچی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انہیں کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور آج ان کے دل کی دھڑکن اچانک بند ہوگئی جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ان کی موت کی خبر پھیل گئی۔ معجزانہ طور پر چھ منٹ بعد ان کے دل نے دھڑکنا شروع کر دیا اور وہ موت کے منہ سے واپس آ گئے۔ اسپتال ذرائع اور ان کے اہل خانہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ حنیف محمد کے اہل خانہ نے قوم سے لٹل ماسٹر کی صحت یابی کیلئے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔