Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لوہے کا کاروبارکرتے کرتے حکمرانوں کےدل بھی لوہا ہوگئے

لوہے کا کاروبارکرتے کرتے حکمرانوں کےدل بھی لوہا ہوگئے
July 2, 2017

لاہور(92نیوز)امیرجماعت اسلامی  سراج الحق نے ایک بارپھرحکمرانوں کوآڑے ہاتھوں لیا ہےکہتے ہیں لوہے کاکاروبارکرتے کرتے حکمرانوں کے دل بھی لوہاہوگئےحکومتی نمائندے بہاولپورگئے مگرملتان میں ایک بھی اچھے برن یونٹ کااعلان نہیں کیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم نے سانحہ بہاولپور کے بعد کہاتھا کہ علاقے میں بہت غربت اورجہالت ہےوہ یہ بتائیں یہ غربت اورجہالت کس کی وجہ سے ہے؟

سراج الحق نے مخالفین پرناقدانہ الفاظ داغےاورکہا یہاں ہرادارے اورہرکمرے میں ریمنڈڈیوس بیٹھا ہے ، امریکاکے گورے ریمنڈڈیوس سے یہاں کاکالاریمنڈڈیوس زیادہ خطرناک ہے۔ امیرجماعت اسلامی نے کہاہم حکمرانوں کااحتساب چاہتے ہیں یہ پارٹیاں اورجھنڈے تبدیل کرتے ہیں مگرانسان وہی ہیں ۔ جے آئی ٹی پرمٹھائیاں بانٹ رہے تھے مگرآج  اسکی کارروائی پرکیوں رورہے ہیں۔