Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لوگ الزام پر استعفی دیتے ہیں، یہاں کہتے ہیں کر لو جو کرنا ہے: شیخ رشید

لوگ الزام پر استعفی دیتے ہیں، یہاں کہتے ہیں کر لو جو کرنا ہے: شیخ رشید
December 7, 2016

اسلام آباد (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں لوگ عزت کے لیے استعفے دیتے ہیں جن کو دولت عزیزہے وہ کہتےہیں کر لو جو کرنا ہے۔ جب گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر آج پھر سپریم کورٹ کے باہر کھڑاک کر دیا۔ انہوں نے کہا امید ہے ثبوت اور تابوت اسی عدالت سے نکلیں گے۔ سارا مسئلہ 12 ملین درہم کا ہے۔ ایک سال میں 23 کروڑ سے 83 کروڑ نفع کیسے ہو گیا۔ شیخ رشید نے کہا آج اہم کیس کا دن ہے، گیند حکمرانوں کے پاس ہے۔ میں سوچ رہا ہوں جو پیسہ میرے پاس ہے ان کے پاس بھیج دوں ڈبل ہو جائے گا۔

ساری دنیا میں لوگ عزت کے لیے استعفی دے رہے ہیں، یہ مانتے ہی نہیں کہ کر لو جو کرنا ہے۔ مجھے امید ہے اور سپریم کورٹ کے ججوں پہ اعتماد ہے۔ ثبوت اور تابوت اسی عمارت سے نکلیں گے۔