Friday, February 23, 2024

لوگ بھوکے اور بے روزگار، حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، شہبازشریف

لوگ بھوکے اور بے روزگار، حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، شہبازشریف
May 31, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا، لوگ بھوکے اور بے روزگار ہیں، حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

سوموار کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا، آج ملک کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اضافی گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹے کی فراہمی کو جو حکومت یقینی نہ بناسکے، اس کی نااہلی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے۔