Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لوگ آرٹیکل 35 اے کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں ،میر واعظ

لوگ آرٹیکل 35 اے کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں ،میر واعظ
August 11, 2018
سرینگر (92 نیوز) کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش پر حریت رہنماء میر واعظ عمرفاروق بول پڑے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت باہر سے لوگوں کو آباد کر کے کشمیریوں کو اقلیت بنانا چاہتی ہے۔ لوگ آرٹیکل 35 اے کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ سرینگر کی جامعہ مسجد  میں خطبہ جمعہ کے دوران میر واعظ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے تحت کسی عدالت کو آرٹیکل 35 اے میں چھیڑ چھاڑ کا اختیار حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں آبادیاں قائم کرکے  ڈیمو گرافک حیثیت تبدیل کرنا چاہتی ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت  کوئی بھی  غیر کشمیری مقبوضہ میں جائیدادیں نہیں خرید سکتا۔ بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل  کی منسوخی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت 27 اگست کو ہو گی ۔