Tuesday, October 4, 2022

لوگوں نے مرضی سے ووٹ دیاتو اگلا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا، بلاول بھٹو

لوگوں نے مرضی سے ووٹ دیاتو اگلا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی (92 نیوز) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ کراچی صدر میں جہانگیر پارک کا ازسر نو افتتاح کیا۔ اس خوشی میں ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، آئندہ الیکشن میں کراچی میں اکثریت حاصل کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں لوٹانے کے ساتھ اس کی اصل شکل بحال کریں گے۔

جہانگیر پارک کی ازسر نو تعمیر پر بیس کروڑ کی لاگت آئی، پارک میں ﮈائنا سار کے مجسمے اور برﮈ ایوری بنائی گئی ہے۔