Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لوک فنکار فقیرا بھگت کی 17ویں برسی‘ چولستانی فنکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا

لوک فنکار فقیرا بھگت کی 17ویں برسی‘ چولستانی فنکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا
May 16, 2016
چولستان (92نیوز) صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے عارفانہ کلام کو چولستانی اور سرائیکی انداز میں گانے والے چولستانی فنکار فقیرا بھگت کو ہم سے بچھڑے 17برس ہو گئے لیکن آج بھی وہ سرائیکی خطے میں لوگوں میں یکساں مقبول ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چولستانی صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک فنکار فقیرا بھگت کی 17ویں برسی چولستان میں منائی گئی جس میں ملک بھر سے ادیب‘ دانش ور، شعراءاور فنکاروں کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چولستانی فنکاروں نے فقیرا بھگت کے گائے ہوئے عارفانہ کلام کو اپنی آواز میں گا کر فقیرا بھگت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ چولستانی فنکار فقیرا بھگت مسلم ہوں یا ہندو ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے دلوں میں یکساں مقبول ہیں۔ سرائیکی شاعر جہانگیر مخلص کا کہنا ہے کہ چولستانی فنکاروں نے چولستان کی ثقافت کو ابھی تک زندہ رکھا ہو اہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔