Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2015ءمنظور

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2015ءمنظور
October 7, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ پنجاب دوسرا ترمیمی بل دوہزار پندرہ کی منظوری دیتے ہوئے اپوزیشن کی 9 ترامیم مسترد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ پنجاب دوسرا ترمیمی بل دوہزار پندرہ ایوان میں پیش کیا گیا تو اپوزیشن نے 9 ترامیم پیش کیں جن کو کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے بل کو پاس کر دیا گیاجس کے مطابق آٹھ اراکین براہ راست جبکہ مخصوص نشستوں پر پانچ اراکین ان ڈائریکٹ منتخب کیے جائیں گے۔ حکمران جماعت کے اراکین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کی تنقید بلاجواز ہے۔ اپوزیشن اپنی ترامیم تو منظور نہ کرا سکی تاہم اپنے دل کی بھڑاس خوب نکالی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب خواتین آبادی کااکیاون فیصد ہیں تو ان کو انتخابات میں حصہ لینا چاہیے جبکہ اقلیتوں کو بھی موقع نہ دینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور قتل کے خلاف ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔