Thursday, September 19, 2024

لوکاموڈریج بیلن ڈورایوارڈ لے اڑے

لوکاموڈریج بیلن ڈورایوارڈ لے اڑے
December 4, 2018
پیرس( 92 نیوز) کروشیااور ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر لوکا موڈریج  اس سال کا بیلن ڈور ایوارڈ لے اڑے، موڈریج کو کلب فٹبال اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس ایوارڈ سے نوازا گیا، موڈریج نے رونالڈو اور میسی کو ہرا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ پیرس میں بیلن ڈور کی 63 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیائے فٹبال کےمشہور ستاروں نے شرکت کی، اس سال کا بیلن ڈور کروشیاکے لوکا موڈریج کے نام رہا ۔ 33سالہ کھلاڑی نے ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر یہ ایوارڈ حاصل کیا،موڈریج  برازیل کے کاکا کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے میسی اور رونالڈو کو ہرا کر یہ ایوارڈ جیتا۔ کوپا ایوارڈ فرانس کے کھلاڑی کائیلیین مباپے کے نام رہا، بیلن ڈور کی فہرست میں  رونالڈو دوسرے، گریزمین تیسرے ،مباپے چوتھے اور میسی پانچویں نمبر پر رہے، تقریب میں پہلی بار خواتین فٹبالرز کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔ یہ ایوارڈ 2008 سے میسی اور رونالڈو کے درمیان ہی رہا ہے جو سب سے زیادہ پانچ پانچ بار یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔