Saturday, July 27, 2024

لوڈ شیڈنگ کی وجہ گرمی نہیں بڑھتی ہوئی چوری اور کرپشن ہے،عمران خان

لوڈ شیڈنگ کی وجہ گرمی نہیں بڑھتی ہوئی چوری اور کرپشن ہے،عمران خان
April 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر خواجہ آصف کو کھری کھری سنا دی ہیں ۔ کہتے  ہیں حیران کن بات ہے کہ خواجہ آصف کو بھی پتا ہے کہ ملک میں گرمی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ گرمی نہیں بلکہ چوری اور کرپشن ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں اچانک لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کیا ہوا کہ جہاں ہر شہری کا پارہ بھی ہائی ہو گیا وہیں عمران خان بھی میدان میں آ گئے اور وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف کو صاف صاف سنا ڈالیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ خواجہ آصف کو بھی پتا ہے کہ ملک میں گرمی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ گرمی ہی لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہے ۔ عمران خان نے خواجہ آصف کی دلیل کو نہ صرف ماننے سے انکار کیا بلکہ کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی چوری اور کرپشن ۔ کپتان نے مزید کہا کہ اب تو مان لیا گیا ہے کہ شارٹ فال پانچ ہزار چار سو میگاواٹ ہو چکا ہے اور گردشی قرضے تین سو پچاسی ارب تک پہنچ چکے ہیں