Thursday, October 6, 2022

لوڈ شیڈنگ ختم ہونا پاکستان دشمنوں کو چبھ رہا ہے ، حمزہ شہباز

لوڈ شیڈنگ ختم ہونا پاکستان دشمنوں کو چبھ رہا ہے ، حمزہ شہباز

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا ختم ہونا پاکستان کے دشمنوں کو چبھ رہا ہے ۔ سب سیاست دان اور دھرنا سیاست والے اتحاد پیدا کریں ۔
لاہور میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ الیکشن بروقت نہیں ہوتے تو افسوس ہوگا ۔ پھر ملک میں اندھیرے ہوں گے ۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان کے پی میں ایک ڈیم بھی نہیں بنا سکے ۔ جمہوری تسلسل میں بھارت کی پیروی کرنی چاہیے ۔