Thursday, September 19, 2024

لوڈشیڈنگ کی وجہ بجلی کی طلب و رسد کا فرق ہے ، نگران وفاقی وزیر علی ظفر

لوڈشیڈنگ کی وجہ بجلی کی طلب و رسد کا فرق ہے ، نگران وفاقی وزیر علی ظفر
June 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نگران وفاقی وزیر علی ظفر نے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق ہے ۔ علی ظفر کاکہنا ہے کہ ہمارے پاس 28ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، مگر فنی خرابی کی وجہ سے بن نہیں رہی ۔ نگران وفاقی وزیر کے مطابق  ڈیمز میں پانی کی کمی، نظام مفلوج ہونےاورتکنیکی خرابی سےمسائل ہیں ،ہم نے گزشتہ 40 سال میں کوئی ڈیم نہیں بنایا۔ نگران وزیر اطلاعات و نشریات اور توانائی بیرسٹر علی ظفر ،وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس  کی اور کہا کہ ملکی سلامتی پرسمجھوتہ اورکسی قسم کی بلیم گیم نہیں ہو گی ۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں بجلی کی ترسیل وتقسیم کے نظام ،آبی ذخائر، پانی و بجلی کی بچت پر کام نہیں ہوا، آج توانائی کی پیداواری صلاحیت 28ہزار ہے مگر  پیدوار22ہزار  اور  طلب 24ہزار،2ہزا رمیگاوا ٹ بجلی کاشارٹ فال ہے تاہم یہ کہہ کر واقعی حیران کردیا کہ کہیں سے ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ کی اطلاع نہیں ۔ وزیر خزانہ نے کہا  کہ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمت پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں ، صارفین پر صرف 50فیصد بوجھ منتقل کیااور آئندہ پھر قیمتیں بڑھانے کا اشارہ بھی دے دیا ۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس تو نہیں جا رہے ، نہ ہی کوئی معاہدہ کررہے  ، نگران حکومت جا بھی نہیں سکتی  تاہم دیوالیہ پن سے بچنے، قرضوں کی واپسی ،تجارتی ،مالیاتی خصوصاً کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے موبائل پر ودہولڈنگ ٹیکس پر نظر ثانی  تجویز کر دیا۔