Wednesday, December 7, 2022

لوڈشیڈنگ پر چند جماعتیں واویلا کر رہی ہیں !!! کے الیکٹر ک کو ٹیک اوور کرنا پڑا تو کرینگے :عابد شیر علی

لوڈشیڈنگ پر چند جماعتیں واویلا کر رہی ہیں !!! کے الیکٹر ک کو ٹیک اوور کرنا پڑا تو کرینگے :عابد شیر علی
اسلام آباد (92نیوز) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ملک بھر میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کو چند جماعتوں کا واویلا قرار دے دیا۔ شارٹ فال پر بات کرنے کے بجائے سارا ملبہ خیبرپختونخوا اور سندھ پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کے الیکٹرک پر ٹیک اوور بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے باعث احتجاج جاری ہے مگر عابد شیر علی کہتے ہیں صرف چند جماعتوں نے واویلا مچایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار 16ہزار میگا واٹ سے آگے لے کر گئے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے فیڈرز میں 70فیصد لوڈ ہے۔ چار سو فیڈرز اسی فیصد خسارہ برداشت کر رہے ہیں، ٹرانسفارمر کی خرابی کو لوڈ شیڈنگ کے ساتھ نہ ملایا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ کے الیکٹرک کے معاہدوں پر بات نہیں کی جاتی، معاملے کو لڑائی اور سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے بجائے حکومتی اقدامات کی تعریف بھی کی جائے۔