Sunday, September 25, 2022

لورالائی : کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق

لورالائی : کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کی تحصیل دکی میں واقعہ ایک کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث تین کان کن ولی خان، نذر شاہ اور محمد اشرف جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمی کان کنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔