Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لورالائی حملے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر

لورالائی حملے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر
June 26, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس نے خود کش حملہ آوروں کو داخلی دروازے پر موثر انداز میں روکا ، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا ، جبکہ دو خودکش حملہ آور پولیس لائن میں داخل ہو گئے  جن میں سے  سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ایک ہلاک ہو گیاجبکہ دوسرے نے خود کو اڑالیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل اللہ نواز شہیدجبکہ  2 کانسٹیبل زخمی ہوئے۔سکیورٹی  فورسز نے پولیس لائن کمپاؤنڈ کلیئر قرار دے دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔