لورالائی:ایف سی نے فورسز پر حملے کرنیوالے تین دہشتگردگرفتارکرلئے

لورالائی(ویب ڈیسک)لورالائی میں فرنیٹر کور کی کارروائی میں سکیورٹی فورسزپرحملے کرنے والے تین دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
ایف سی کے ترجمان کے مطابق لورالائی کے علاقے راڑاشم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی تین گرفتار دہشت گردوں سے خود کار ہتھیاروں سمیت گولہ بارود بھی ملا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد خواتین کے لباس میں برقعہ اوڑھ کر فرار ہو رہا تھا، دہشت گردوں سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔