Saturday, July 27, 2024

لودھراں : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک

لودھراں : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک
March 26, 2016
لودھراں(92نیوز)جنوبی پنجاب کے اہم ضلع لودھراں کے قریب سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے  ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سکیورٹی اداروں کو جنوبی پنجاب میں اہم کامیابی مل گئی ہے ۔کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے نوجوانوں نےلودھراں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ان میں سے تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ ہلا ک دہشتگردوں کے قبضے سے  اسلحہ ،دستی بم اور خود کش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔