Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لودھراں: تحریک انصاف کے نومنٹخب رکن جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، کسانوں کے مسائوں اٹھائوں گا: جہانگیر ترین

لودھراں: تحریک انصاف کے نومنٹخب رکن جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، کسانوں کے مسائوں اٹھائوں گا: جہانگیر ترین
January 1, 2016
لودھراں (نائنٹی ٹو نیوز) لودھراں سے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن جہانگیر ترین نے رکنِ قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔ کہتے ہیں کہ انصاف  لینے میں اڑھائی سال لگ گئے، ایوان میں کسانوں کے مسائل اٹھاؤں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جہانگیر ترین سے رکنِ قومی اسمبلی کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انصاف لیتے اڑھائی سال لگ گئے اور انہیں تیس پیشیاں بھگتنا پڑیں۔ کسانوں کو خوفناک مسائل کا سامنا ہے، ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ وزیراعظم کا اڑھائی ارب روپے کا پیکج فوری جاری کیا جائے۔ رقم لودھراں کے عوام کی ہے ان پر ہی خرچ ہو گی۔ جہانگیر ترین نے گزشتہ ماہ لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کو شکست دی تھی۔