Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لودھراں : این اے 154 کے پولنگ اسٹیشنز پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں

لودھراں : این اے 154 کے پولنگ اسٹیشنز پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں
February 12, 2018

لودھراں (92 نیوز) لودھراں میں این اے 154 کے ضمنی انتخابات کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی بدستور جاری ہے ۔
پولنگ اسٹیشن میں موبائل فونز اور ووٹرز کو لانے لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا آزادانہ استعمال کر کے امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے قواعد کی دھجیاں اڑا دیں ۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار اور کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال کیا ۔
مسلم لیگی کارکن ن لیگی امیدوار پیر اقبال شاہ کے ووٹ کاسٹ کرنے کی موبائل سے ویڈیو بناتے رہے جبکہ ووٹرز کو لانے لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔
ادھر ڈسڑکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے علی ترین کو 40 ہزار روپے اور ن لیگی امیدوار اقبال شاہ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔
دوسری جانب ووٹر لسٹ سے کئی ووٹرز کے نام بھی غائب کر دیئے گئے ۔
امیدواروں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کی مقررہ حدود میں کیمپ بھی لگائے گئے تھے جنہیں سکیورٹی اداروں نے اکھاڑ کر پولنگ اسٹیشنز سے 400 میٹر دور کر دیا ۔