Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لودھراں: این اے ایک سو چون میں جہانگیر ترین کی فتح کا جشن، پی ٹی آئی ٹائیگرز جھوم اٹھے، مٹھائیاں تقسیم

لودھراں: این اے ایک سو چون میں جہانگیر ترین کی فتح کا جشن، پی ٹی آئی ٹائیگرز جھوم اٹھے، مٹھائیاں تقسیم
December 24, 2015
لودھراں (نائنٹی ٹو نیوز) این اے ایک سو چون کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کی فتح کا جشن بڑے دھوم دھڑکے کے ساتھ منایا گیا۔ کھلاڑیوں نے لودھراں کا میدان خوب سجایا۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز خوشی سے جھومتے رہے اور خوب مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ لودھراں کے انتخابی دنگل میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے ن لیگ کے صدیق بلوچ کو چاروں شانے چت کر دیا۔ کپتان این اے ایک سو چون کی جیت کا جشن منانے لودھراں پہنچے تو کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پی ٹی آئی کی جیت پر کہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تو کہیں روایتی انداز میں ہلا گلہ کیا گیا۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالےاور پارٹی ترانوں پر رقص کیا۔ کپتان بھی اس موقع پر بڑے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جیت نے ان کے مؤقف کو درست ثابت کر دیا۔