Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لودھراں ، درندہ صفت نوجوان کی مبینہ طور پر 4 سالہ بچی سے زیادتی

لودھراں ، درندہ صفت نوجوان کی مبینہ طور پر 4 سالہ بچی سے زیادتی
February 25, 2018

لودھراں (92 نیوز) لودھراں میں چوبیس گھنٹے کے دوران اور ایک ننھی کلی مسلی گئی ۔
دنیا پور میں درندہ صفت نوجوان نے چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
دوسری طرف ننھی عاصمہ کا قاتل اس کا چچازاد بھائی علی حیدر نکلا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔
ڈی پی او لودھراں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اڑتالیس گھنٹے قبل بچی کو قتل کر کے جوہڑ میں پھینکا ۔ تسلی کیلئے ڈی این اے بھی کروایا جائے گا ۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں ۔
گرفتار ملزم کے والد نے کہا کہ شک گزرنے پر ملزم کو خود پولیس کے حوالے کیا ۔
عاصمہ کے والد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملزم کی گرفتاری پر مطمئن ہیں، انہیں امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔