Thursday, September 19, 2024

لوئی بھیر پولیس کی مشکوک افراد پر فائرنگ سے ایک ملزم زخمی

لوئی بھیر پولیس کی مشکوک افراد پر فائرنگ سے ایک ملزم زخمی
October 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیرپولیس کی مشکوک افراد پر فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا،دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لوئی بھیر کی رہائیشی کالونی پولیس فاؤنڈیشن میں مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے گاڑی بھگا دی جس پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے ایک ملزم زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کسی بڑی واردات کی تیاری کر رہے تھے،ملزمان کی گاڑی سے پسٹل ،خنجر اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں ،ایک اور واقعے میں اسلام آباد کے علاقے کورال میں بھینسوں کے تنازعے پر عثمان نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔