Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لوئس ہملٹن نے فارمولاون گراں پری کا ٹائٹل جیت لیا

لوئس ہملٹن نے فارمولاون گراں پری کا ٹائٹل جیت لیا
July 17, 2017

لندن (92نیوز)لوئس ہملٹن نے انگلینٖڈ میں  ہونیوالی فارمولاون گراں پری کا ٹائٹل جیت لیا ،لوئس ہملٹن نے مسلسل چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا،عالمی اسٹینڈنگ میں سبسٹین ویٹل 177 پوائنٹس کے ساتھ تاحال پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

تفصیلات کےمطابق انگلینڈ میں فارمولا ون گراں پری کا انعقاد کیا گیا ،،دنیا بھر سے ڈٖرائیورز کی بڑی تعداد نے شرکت  کی ٹائٹل کے حصول کے لیے شرکا نے مہارت کا خوب مظاہرہ کیا۔

برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی  لوئس ہملٹن نے مسلسل چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جرمنی کے اسبسٹین ویٹل گاڑی کا ٹائر پنکچرہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ،،فن لینڈ کے ویلٹری بوتاس نے دوسری ،انہی کے ہم وطن کمی راککوسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ لوئس ہملٹن سب سے زیادہ پانچ بار سلورسٹون پر ٹائٹل جیتنے والے پہلے ڈرائیور بھی بن گئے ،،فارمولا ون عالمی اسٹینڈنگ میں سبسٹن ویٹل کا 177 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔