لوئر کرم میں ایم این اے منیر اورکزئی فائرنگ میں بال بال بچ گئے

لوئرکرم (92 نیوز) لوئرکرم میں ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم وہ محضوظ رہے۔
ایم این اے منیر خان اورکزئی فاتحہ خوانی کے لیے علاقہ اوچت گئے تھے کہ حجرے کے اندر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے وہ فائرنگ کے دوران بال بال بچ گئے۔
اہل علاقہ نے منیر خان اورکزئی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس سے قبل 2013 کے الیکشن کے دوران منیر خان اورکزئی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔