لوئر دیر میں پولیو ٹیم پر حملہ ، دو پولیس اہلکار شہید
![لوئر دیر میں پولیو ٹیم پر حملہ ، دو پولیس اہلکار شہید](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/12/polio.jpg)
پشاور ( 92 نیوز) لوئر دیر میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ، حملے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔
پولیو مہم کے دوران حملہ میدان کے علاقے مرخانی پل کے قریب کیا گیا ، حملے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس کی جانب سے ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔
شہید اہلکاروں میں مکرم اور فرمان شامل ہیں جب کہ حملے میں پولیو ورکرز محفوظ رہے ۔