لوئردیر ، میدان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
لوئردیر (92 نیوز) لوئر دیرکےعلاقے میدان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت ایس ایچ اوبخت منیر اور کانسٹیبل فرمان اللہ کے نام سے ہوئی۔
جاں بحق ایس ایچ اوبخت منیر اور کانسٹیبل فرمان اللہ تھانہ لاموتی میں تعینات تھے۔
لوئر دیر کے علاوقے میدان لاموتے میں تھانہ زیمدارہ کے پولیس کے وین پر دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے مطابق ایس ایچ او بخت منیر اور ان کے کانسٹبل ڈرایئور عرفان اللہ جان بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلے میدان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق میدان کے اس دور افتادہ لاموتے میں علی الصبح نامعلوم افراد کے جانب سے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا گیا تھا جس کے تفتیش کے سلسلے میں پولیس وین علاقے میں پہنچ گئے تھے۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔