Tuesday, December 6, 2022

لوئردیر، جاں بحق خاتون میں کورونا کی تصدیق، گاؤں زیارت بخاری تالاش قرنطینہ قرار

لوئردیر، جاں بحق خاتون میں کورونا کی تصدیق، گاؤں زیارت بخاری تالاش قرنطینہ قرار
پشاور (92 نیوز) لوئردیر میں جاں بحق خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی۔ جاں بحق خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گاؤں زیارت بخاری تالاش کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا۔ پولیس نے گاؤں پہنچ کر علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ خاتون 17 مارچ کو عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی۔