لوآپ اپنے دام میں صیاد آگیا، جھوٹ اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر صحافی مظہر محمود پر فرد جرم
لندن(سپورٹس ڈیسک)کہتے ہیں چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نہ جائےیہ مثال صادق آتی ہے برطانوی جریدے نیوز آف دی ورلڈ کے صحافی مظہر محمود پر۔
جی ہاں وہی مظہر محمود جس نے کم و بیش چھے سال قبل تین پاکستانی کھلاڑیوں، سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو سپاٹ فکسنگ میں پھنسایا تھا اب خود بھی قانون کی گرفت میں آ گیا۔
برطانیہ کی عدالت نے مظہر محمود پر جھوٹ بولنے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر فرد جرم عائد کر دی،مظہر محمود نے پاپ سٹار ٹیولزا کو جعلی بھارتی بزنس مین سمیر خان بن کر بالی ووڈ میں کام دلوانے کا جھانسہ دیا تھا۔
قبل ازیں مظہر محمود جعلی شیخ بن کر فٹ بال کلب کی بولی بھی لگا چکا ہے۔