لنڈی کوتل، گھر میں دھماکہ، خاتون سمیت 3 بچے جاں بحق، 6 زخمی
لنڈی کوتل (92 نیوز) لنڈی کوتل میں چاروازگئی چیک پوسٹ کے قریب گھر میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکہ سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔