Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لنڈی کوتل : نیکی خیل میں مکان کی چھت گر گئی‘ 5 افراد جاں بحق

لنڈی کوتل : نیکی خیل میں مکان کی چھت گر گئی‘ 5 افراد جاں بحق
October 9, 2016
لنڈی کوتل (92نیوز) لنڈی کوتل میں رات کے وقت سوئے ہوئے دو خاندانوں پر مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ تین روز پہلے ہونے والی بارش کے باعث مکان کی چھت بوسیدہ ہوگئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میں مکان کی چھت گرنے کا حادثہ نیکی خیل کے علاقہ میں پیش آیا۔ رات کے وقت مکان کی چھت سوئے ہوئے دو خاندانوں پر گر گئی۔ واقعے میں تین بچیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں آٹھ سے بیس سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعدمقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا۔ گزشتہ تین روز قبل ہونے والی بارش کے باعث مکان کی دیواریں اور چھت بوسیدہ ہو گئی تھی جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔