Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن: ہالی ووڈ فلم دی جنگل بُک کا یورپی پریمیئر، گرین کارپٹ جنگل تھیم پارک میں تبدیل، معروف فلمی ستاروں کی شرکت

لندن: ہالی ووڈ فلم دی جنگل بُک کا یورپی پریمیئر، گرین کارپٹ جنگل تھیم پارک میں تبدیل، معروف فلمی ستاروں کی شرکت
April 14, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) ہالی ووڈ فلم دی جنگل بُک کا یورپی پریمیئر لندن میں ہوا۔ تقریب کو خوبصورت بنانے کیلئے گرین کارپٹ کو جنگل تھیم پارک میں تبدیل کر دیا گیا، فلم  کل ریلیز ہو گی۔ لندن میں سجا ڈزنی کی نئی فلم ‘دی جنگل بک‘ کے رنگارنگ وائلڈ پریمئیر کا میلہ جس میں فلمی کاسٹ سمیت دنیائے فلم کے دیگر ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریمیئر کے لیے خصوصی طور پر جنگلی ماحول کے طرز پر بنا سبز کارپٹ مرکز نگاہ رہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلم شائقین کے دلوں کو بھا جائے گی اور باکس آفس پر تہلکہ مچائے گی۔ ایڈونچر ڈرامہ فلم دی جنگل بک خونخوار جانوروں اور موگلی کی محبت بھری داستان ہے۔ فلم کل برطانیہ اور یورپ میں بڑی اسکرین پر تہلکہ مچائے گی۔