Sunday, January 29, 2023

 لندن کی میئرشپ کیلئے کل میدان سجے گا

 لندن کی میئرشپ کیلئے کل میدان سجے گا
لندن(ویب ڈٰیسک)لندن میں کل  مئیرکے لیے  انتخابی میدان سجے گا ، اس اہم  شہر  کی سلطانی کیلئے پاکستانی نژاد صادق خان  اور زیک گولڈ اسمتھ فیورٹ قرار دئیےجارہےہیں ،دونوں اُمیدواروں کا تعلق کسی نہ کسی طرح پاکستان سے ہے۔ تفصیلات کےمطابق کون بنےگالندن کامیئر،۔فیصلہ کل ہوجائے گا ۔ مئیر کا تاج سر پر سجانے کے لئے  بارہ امیدوار میدان میں ہیں  لیکن اصل مقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار جمائما خان کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ  اور لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان  کے درمیان ہے۔ سروے رپورٹس میں صادق خان کوفیورٹ قراردیا جارہا ہے لندن کی  بتیس کونسلوں  میں چالیس لاکھ سے زائد  ووٹرز نئے مئیر کا انتخاب کریں گے ۔ پاکستانی نژاد صادق خان لندن کو موجودہ مہنگے  گھروں کے بحران سے نکالنے  کیلئے بھرپور مہم چلا رہےہیں۔ میئر کے امیدوار کے لیے لیبر پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات  میں صادق خان کولندن کی مئیرشپ کے لیے منتخب کیا گیا صادق خان کے والد بس ڈرائیور تھے اور وہ جنوبی لندن میں  ہی پلے بڑھےوہ دوہزارپانچ  سے ٹوٹنگ کے حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ صادق خان کا مقابلہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی اور حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمان زیک گولڈ اسمتھ سے ہے۔