Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لندن کی مئیرشپ کیلئے صادق خان، زیک گولڈ سمتھ اور جارج گیلوے مدمقابلٟ، عمران خان کی سابق برادر نسبتی کی حمایت

لندن کی مئیرشپ کیلئے صادق خان، زیک گولڈ سمتھ اور جارج گیلوے مدمقابلٟ، عمران خان کی سابق برادر نسبتی کی حمایت
April 19, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) لندن کے میئر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی برطانوی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بن گئے۔ عمران خان کی طرف سے سابق برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کو برطانوی میڈیا نے زیک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔ لندن کے میئر کے انتخابات برطانیہ کی سیاست میں وزارت عظمیٰ کے بعد سب سے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔ اس بار لندن کے میئر کے لئے پاکستانی نژاد صادق خان عمران خان کے سابق برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ اور بھٹو خاندان کے پرانے رفیق جارج گیلوے کے درمیان مقابلہ ہے۔ ان تینوں شخصیات کا کسی نہ کسی حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعلق پاکستانی عوام کی گہری دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق برادر نسبتی جمائما کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کی ہے لیکن عمران خان کی طرف سے سابق برادر نسبتی اور اپنے بچوں کے ماموں کی حمایت پر برطانوی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے۔ برطانوی اخبار ایوننگ اسٹینڈرڈ نے سرخی جمائی کہ زیک کا نیا مسئلہ ان کے برادر نسبتی ہیں۔ اخبار نے تبصرہ کیا کہ زیک نے اپنی والدہ کے گھر کے باہر پاکستانیوں کے احتجاج کے بعد عمران خان کا شکریہ ادا نہیں کیا ہو گا۔ مظاہرین نے عمران خان پر سیلاب متاثرین کے لیے لیا گیا چندہ ہڑپ کرنے کا الزام لگایا لیکن یہ الزام زیک کے لئے پریشان کن نہیں۔ اصل مسئلہ عمران خان کی وجہ سے انتہاپسندی کا لیبل ہے کیونکہ عمران خان ماضی میں طالبان کا دفاع کرتے رہے ہیں۔ زیک گولڈ سمتھ اپنے حریف صادق خان پر انتہاپسندوں کے حامی ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں لیکن اب صادق خان الزامات کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔