Sunday, September 25, 2022

لندن ، کنگز بری ٹیوب اسٹیشن کے باہر فائرنگ، 3 افراد زخمی

لندن ، کنگز بری ٹیوب اسٹیشن کے باہر فائرنگ، 3 افراد زخمی
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جرائم پر قابو نہ پایا جا سکا۔ کنگز بریٹیوب اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ لندن پولیس کے مطابق یہ واقعہ برینٹ میں کنگز بری روڈ پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی اور سڑک کو دونوں اطراف سے سیل کر دیا۔ زخمیوں میں دو مرد اور خاتون شامل ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔